شاہد آفریدی کی پاکستانی کھانوں سے محبت، دبئی میں ’لالہ دربار‘ کی شاندار دوبارہ لانچنگ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2025ء)پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ شاہد خان آفریدی کی پاکستانی کھانوں سے گہری وابستگی نے دبئی کے انٹرنیشنل سٹی کو پاکستانی ذائقوں کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں ان کے پسندیدہ ریستوران ’لالہ دربار‘ کی شاندار دوبارہ لانچنگ کی گئی۔25 اپریل کو ہونے والی اس یادگار تقریب میں شاہد آفریدی خود بھی شریک ہوئے، جہاں وہ مداحوں، میڈیا نمائندوں اور فوڈ لورز سے گھِرے رہے۔
انہوں نے خوش دلی سے تصاویر بنوائیں، کرکٹ اور کھانوں پر تبادلۂ خیال کیا، اور ریستوران کے نئے ماحول کی بھرپور تعریف کی۔شاہد آفریدی نے کہا:"یہاں کا ذائقہ، معیار اور قیمت — تینوں ناقابلِ شکست ہیں۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ یہاں آئیں، یہ ایک شاندار میٹنگ اسپاٹ ہے جہاں آپ گھنٹوں بیٹھ کر نیٹ ورکنگ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
"’لالہ دربار‘ کا مشن آفریدی کی قیادت میں خالص پاکستانی کھانوں کی روح کو زندہ رکھنا ہے۔ ریسٹورنٹ کے منفرد مینو میں دھیمے آنچ پر پکی ہوئی بریانی، چمکتے ہوئے سیخ کباب، اور مٹی کے برتنوں میں پیش کی جانے والی مٹکا چائے شامل ہیں، جو نہ صرف ذائقہ بلکہ روایت کا بھی مظہر ہیں۔ریستوران کے نئے اندرونی حصے میں روایتی پاکستانی ڈیزائن کو جدید رنگوں اور گرم ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے، جو خاندانوں اور دوستوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ فراہم کرتا ہے۔لالہ دربار کے کاروباری شراکت دار سلیم کارساز ، عمران پراچہ، فہد عبداللہ اور حمدان یاسین — شاہد آفریدی کے ساتھ اس اشتراک پر بے حد پُرجوش اور پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے:"اچھا کھانا ایک پاکستانی کے دل کے بہت قریب ہوتا ہے، اور لالہ دربار ہر کھانے کے ساتھ آپ کو پاکستان کی یاد دلاتا ہے۔"یہ ریستوران صرف کھانے کی جگہ نہیں، بلکہ ایک تجربہ ہے — ایسا تجربہ جو گھر کی سی راحت، مانوس خوشبو اور خالص ذائقے کے ساتھ دل کو چھو جائے۔چاہے آپ پہلی بار آرہے ہوں یا کئی بار آ چکے ہوں، لالہ دربار ہر بار وہی محبت اور مزیدار کھانوں کی ضمانت دیتا ہے۔لالہ دربار — مانوس، ذائقے دار، اور گھر جیسا۔ بھوکے آؤ، گھر چھوڑ دو!.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہد ا فریدی لالہ دربار کے ساتھ
پڑھیں:
بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جعفرآباد(جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم دی جائے اور ان کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کیے جائیں۔پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے صحراؤں میں بھی معیاری تعلیم کے ادارے ہونے چاہئیں۔ نوجوانوں کو روشن مستقبل دکھاؤ اور ان کے لیے کچھ کروگے تو یہ آپ کے دست و باز و بنیں گے۔جماعت اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے، ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔نوجوان اس قوم اور ملک کی اصل طاقت ہیں۔جس قوم کے پاس تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان ہوں اسے ترقی اور خوشحالی میں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔حکمرانوں نے نا صرف قوم بلکہ کروڑوں نوجوانوں کو مایوس کیا اور انہیں تعلیم اور روز گار سے محروم رکھا۔ ہم نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسزکرانے کے ساتھ ساتھ ڈگری پروگرامز کی بھی اسکالرشپس لائیں گے۔ بلوچستان کے نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کو گھریلو دستکاریوں اور چھوٹی صنعتوں کے الخدمت فاؤنڈیشن بلا سود قرضے دے گی تاکہ وہ محنت کریں اور اپنے خاندانوں کی عزت و وقار کے ساتھ کفالت کرسکیں۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بیرون ملک بھی اسکالرشپس دلائیں گے۔میرا نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ آپ جہاں تک پڑھنا چاہیں الخدمت آپ کو پڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان ہے کہ وہ پڑھنا اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ان کا عزم ہے کہ علم کی شمع سے اس ملک کو منور کریں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو 21،22،23 نومبر کو لاہور مینار پاکستان اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ یہ انقلابی اجتماع ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔یہ اجتماع بد ل دو نظام کے نعرے کی بنیاد پر ہورہا ہے۔ہم نے نوجوانوں کی مدد سے ملک پر مسلط ظلم و جبر کے اس نظام کوتبدیل کرنا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی نظام نہیں چلنے دیں گے۔پاکستان کسی وڈیرے،جاگیردار،جرنیل اور حکمران کا نہیں۔کوئی سردار وڈیرا اور سرمایہ دار جماعت اسلامی کے کارکن کو غلام نہیں بنا سکتا۔حکمران تعلیم کی راہ میں روڑے اٹکانے کے بجائے ایک نظام ایک کتاب اور ایک نصاب کے لیے ہمیں سہولتیں مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چند ہزاردے کر سمجھتی ہے کہ اس نے غریبوں کو کھانے کو دے دیا۔13ہزار کی امداد دے کر آپ کس طرح ایک خاندان کی کفالت کرسکتے ہیں۔پڑھے لکھے نوجوان بر سر روز گار آئیں گے تو اپنے خاندانوں کی عزت و وقار سے کفالت کرسکیں گے۔