بشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں الگ کشادہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور دن میں 2 بار طبی معائنہ کیا جاتا ہے، بشریٰ بی بی کو میٹرس، کرسی، ٹیبل اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ کمرے میں لائٹ اور پنکھے کا انتظام بھی موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسم گرما میں روم کولر فراہم کیا گیا ہے اور جیل میں ایل سی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے، بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدہ کچن کی صورت میں کوکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے جبکہ کھانے کا پہلے میڈیکل آفیسر معائنہ کرتا ہے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ رپورٹ دیکھ لیں اور آئندہ سماعت پر اپنا موقف پیش کریں، کیس کی آئندہ سماعت روسٹر کے مطابق جاری کر دی جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
Post Views: 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بی بی کو جیل میں اسلام ا باد
پڑھیں:
نادرا سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرانا آسان,شہریوں کیلئے اچھی خبر
کلیم اختر: نادرا کا صارفین کی سہولیات کیلئے اقدامات اٹھانے کا عمل جاری ہے,پاک آئی ڈی اپلیکیشن پر اسلحہ لائسنس کی تجدید بھی باآسانی کروائی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے پاک آئی ڈی اپلیکیشن کے ورژن 4.0.0. پر مزید سہولیات فراہم کر دی،صارفین نئی خصوصیات سے مستفید ہوتے ہوئے معلومات بھی حاصل کر سکیں گے،صارفین اپنے خاندان کے افراد اور تشکیل کی تمام تر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ملتان: آگ لگنے سے کیری ڈبے میں موجود 4 افراد جھلس کر جاں بحق
صارفین نادرا اپلیکیشن کی مدد سے اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ صارفین کو مزید سہولیات دینے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کیلئے سرگرم ہیں۔