کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے وار، 38 کیسز سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں ڈینگی کی 38 سامنے آگئے، شہر میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 12 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔
پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال شہرِ قائد میں ڈینگی کے 198 کیس سامنے آئے جبکہ اپریل میں کیسز کی تعدا 38 ہے جس میں سب سے زیادہ ضلع شرقی 12 مریض ریکارڈ کا حصہ بنے۔
دوسری جانب اپریل میں سندھ بھر سے ڈینگی کے 44 نئے جبکہ رواں سال 224 کیس سامنے آئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈینگی کے
پڑھیں:
9 مئی کے کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم
راولپنڈی:9 مئی کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو موصول نہیں ہوا.
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ عدالتی حکم رواں ہفتے عدالت پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد چار ماہ کا پیریڈ شروع ہوگا.
آرڈر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انچارج لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شہباز رضوی کے توسط سے ٹرائل کورٹس پہنچے گا، پنجاب کی دس عدالتوں میں نو مئی کے 90 مقدمات زیر سماعت ہیں۔