مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ضم اضلاع میں ترقی کا جال بچھا کر ممکن ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کا خالص منافع اور این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصّہ خیبر پختونخوا کا حق ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ نے دونوں معاملات پر مشترکہ مفادات کونسل کو اعتماد میں لیا، علی امین گنڈاپور نے صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا۔

وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دونوں معاملات پر خط لکھے گئے لیکن جواب تاحال موصول نہیں ہوا، اگلے سی سی آئی اجلاس میں دونوں معاملات ایجنڈے کا حصّہ ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق نے غیر قانونی اور غیرآئینی طور پر ضم اضلاع کا حصہ اپنے پاس رکھا، وفاق اوچھے ہتھکنڈوں کے بجائے صوبے کی مدد کرے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وفاق سنجیدہ ہے تو ضم اضلاع کے فنڈز فوری جاری کرے، دہشتگردی صرف کے پی یا ضم اضلاع کا نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف خیبر پختونخوا اطلاعات خیبر ضم اضلاع نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی