عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے جیل حکام کو وکلاء اور فیملی فہرست بھجوا دی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان، نعیم پنجوتھہ، نیاز اللّٰہ نیازی، ابوذرسلمان اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی آج ملاقات کے لیے جیل آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی جیل حکام کو
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔