پی ٹی آئی میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سابق پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نےب لایا تو جاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے، ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نےب لایا تو جاؤں گا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا، وزیراعلیٰ کے پی پہلے سے کہہ چکے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کا کہنا بانی پی ٹی آئی میں اختلافات کا کہنا تھا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔