نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو اسے واقعے کے پانچ منٹ بعد ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ پاکستان نے کرایا ہے؟۔ بھارتی حکومت اپنے خوفناک عزائم کیلئے اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارت نے تحقیق اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگادیا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے جواز بنانا تھا، یہ بات اب بھارتی عوام کو بھی سمجھ آچکی ہے اور وہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ یہ فالس فلیگ آپریشن بھارت نے صرف پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے کیا ہے، پاکستان اور بھارت کے لوگ یا دنیا اتنی بیوقوف نہیں ہے جو یہ بات نہ سمجھ سکے۔
پاکستانی اداکارہ نے ماضی کے واقعات جیسے سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے اور حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے حملے اکثر اُس وقت کیے جاتے ہیں جب کوئی اہم مغربی یا امریکی وفد بھارت کا دورہ کر رہا ہوتا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحدہ ہے اور ہمیشہ اپنی پاک فوج کو سپورٹ کرتی رہے گی۔
نادیہ خان کے اس جرات مندانہ بیان کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا گیا۔ ایک صارف نے لکھا، "نادیہ خان بولی وڈ کی لالچ میں نہیں، اس لیے سچ بولتی ہیں۔"
ایک اور صارف نے کہا، "سلام ہے نادیہ خان کو کم از کم وہ بولتی تو ہیں۔" ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ "اسی لیے میں نادیہ کو پسند کرتا ہوں، وہ بے باک اور سچی ہیں۔"
نادیہ خان کا یہ حب الوطنی پر مبنی مؤقف نہ صرف ان کے مداحوں کے دل جیت رہا ہے بلکہ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھی ترجمانی کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ خان نے کہا کہ فالس فلیگ
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔