نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کا ماننا ہے کہ پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اُس اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرے اور بات چیت کو فروغ دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اپریل کو پہلگام واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف متعدد اقدامات کا اعلان کیا جن میں 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سرحد کراسنگ کی بندش، سفیروں کی ملک بدری، اور کچھ پاکستانی ویزہ ہولڈرز کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم شامل ہے۔
پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے لیے ویزے کی رعایتی اسکیم کو فوری طور پر معطل کر دیا، کچھ بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا اور اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی۔
اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن (UNMOGIP) کے کردار کے بارے میں سوال کے جواب میں فرحان حق نے واضح کیا کہ اس گروپ کی موجودگی اس مقام پر نہیں ہے جہاں حملہ ہوا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فوجی مبصر مشن اپنا مینڈیٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر کام کی اجازت دیتا ہے جب کہ بھارت اس کی اجازت نہیں دیتا۔ راولپنڈی میں قائم یہ مبصر مشن 44 فوجی مبصرین اور 75 سویلین عملے (25 بین الاقوامی، 49 مقامی) پر مشتمل ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان بھارت کے کے لیے

پڑھیں:

اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی:

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ماہ پہلے بھارت سے ایک بڑے کمرشل کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ 

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ انہیں بھارت سے ایک اشتہار کے لیے آڈیشن دینے کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔

صبا فیصل نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کو آڈیشن دینا ہوگا جو وقت کی کمی کی وجہ سے میرے لیے ممکن نہیں تھا لہذا میں نے انکار کردیا، میرے کوارڈی نیٹر نے مجھ سے کہا کہ آپ نے اتنی بڑی آفر کو کیوں منع کیا ہے لیکن اُس وقت مجھے بس یہی ٹھیک لگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر وہ مجھے فائنل بھی کرلیتے تب بھی شاید میں یہ اشتہار نہ کرتی اور اب موجودہ حالات میں تو بالکل بھی نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں خاص طور پر موجودہ حالات میں ہمیں اپنے ملک کا تحفظ کرنا ہے، ہماری پہچان اور شناخت پاکستان ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہم اپنے تن من دھن کے ساتھ پاکستان کیلئے حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام خود کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر پہلگام کا الزام لگانا غلط ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی حلقوں کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات اور الزامات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اصول پسند رویے کی وجہ سے بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔

 حال ہی میں ان کے بیٹے ارسلان فیصل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام "محمد حذیفہ ارسلان" رکھا گیا ہے۔ صبا فیصل نے یہ خوشخبری بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

صبا فیصل نہ صرف ایک بہترین اداکارہ بلکہ ایک محب وطن شخصیت بھی ہیں جو ہر موقع پر ملک کی عزت اور وقار کو مقدم رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی
  • محمود ساغر کا او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط
  • علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل
  • اقوام متحدہ میں جھوٹے بھارتی بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور چین کو مبارکباد
  • غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت میں سماعت شروع
  • عالمی عدالت انصاف میں غزہ پر کڑی اسرائیلی پابندیوں کی کھلی سماعت شروع
  • الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا
  • ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
  • پہلگام واقعے کے بعد سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتی کامیابی