بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔
بچوں کے والد شاہد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں، جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔
2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے، بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے ہی دیر ہو گئی۔
شاہد علی کا کہنا ہے کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بچوں کے علاج کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد؛ باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن ختم
اسلام آباد:نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔
لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی، تاہم لڑکی کی تلاش دریائے سواں میں جائے وقوعہ سے گورکھپور کے مقام تک کی گئی۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کی اسپیشلائزڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بوٹ پیٹرولنگ، انڈر واٹر سکوبا، مقناطیس پھینکنے اور پیدل سرچ کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔