پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا

سینیٹر اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات کا جواب دینا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے، مکالمے کو فروغ دینے، احتیاط برتنے، اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت تنازع پر گفتگو

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں خطے کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں قریبی ہم آہنگی اور مشاورت برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون بڑھانے اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پہلگام حملہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات یو اے ای.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پہلگام حملہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات یو اے ای متحدہ عرب امارات اسحاق ڈار

پڑھیں:

امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی چھوٹ فعال کردی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے متحدہ عرب امارات کے تمام پاسپورٹس پر ہوگیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں کویتی ہم منصب سے ملاقات
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلیفونک گفتگو، تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ٹیلیفونک گفتگو
  • نائب وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ٹیرف پر بات چیت
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ترکیے کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
  • غزہ کے بحران پر پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
  • امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا