اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔
اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاک ترک وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور بھوک، جبری نقل مکانی، اور بے گناہ جانوں کے ضیاع سمیت بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی، فوری جنگ بندی، اور ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے عالمی سطح پر متحد کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔فلسطینی عوام اور ان کے جائز موقف کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں رہنماں نے اقوام متحدہ میں آج ہونے والی دو ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے ٹھوس اور بامعنی نتائج کی امید ظاہر کی.