نائب وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ٹیرف پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور بشمول ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈارنے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ رابطوں کو فروغ دینے اور عوام سے عوام کے تبادلے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دورے کرنے پر اتفاق کیا دونوں رہنماؤں کاسنگین انسانی بحران اور اسرائیل کی جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ فریقین نے فلسطینی عوام اور منصفانہ مقصد کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں اسحاق ڈار اور مارکوروبیو نے دو طرفہ،علاقائی اور عالمی امور بشمول ٹیرف پرتبادلہ خیال کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔