ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کاروبار میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں محمد رمضا، احمد، عبدالکریم، خیر محمد، عبد الاحد، رحمت اللہ، عبد الباقی، علاؤالدین، عبد المالک، عبد الصمد، سید گل، مہدی، سعید خان، حاجی نذیر، حاجی عبد الواحد اور اسداللہ شامل ہیں۔

یہ گرفتاریاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 6047.

9 ملین ایرانی ریال، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغان افغانی، 1000 کورین وان، 400 ترک لیرا اور 144 امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں حکام کو تسلی بخش وضاحت نہ دے سکے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کارروائیاں تیز وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان ڈی جی ایف ا ئی اے رفعت مختار راجا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کارروائیاں تیز وی نیوز حوالہ ہنڈی

پڑھیں:

لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار

 سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار