UrduPoint:
2025-07-28@19:22:26 GMT
ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16ملزمان کوگرفتارکرلیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
ایف آئی اے نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتار ملزمان میں محمد رمضان، احمد ، عبدالکریم ، خیر محمد ، عبد الاحد ، رحمت اللہ ، عبد الباقی ، علاالدین ، عبدلمالک ، عبد الصمد اور سید گل ،گرفتار ملزمان میں مہدی ، سعید خان ، حاجی نذیر، حاجی عبد الواحد اور اسداللہ بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ،چھاپہ مار کارروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 6047.9 ملین ایرانی ریال ، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغانی، 1000 کورین وان ، 400 ترکش لیرا اور 144 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنسی ایکسچینج میں ملوث حوالہ ہنڈی اور ایف آئی اے
پڑھیں:
نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) نیو ٹاؤن پولیس نے پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پی ٹی سی ایل دفتر میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھے جو چوری شدہ کاپر تاروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔(جاری ہے)
پولیس نے پانچ روز قبل درج ہونے والے مقدمے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے مسروقہ کاپر تاریں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، عوامی املاک کی حفاظت اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔