Jang News:
2025-04-29@16:10:52 GMT

بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے: اعظم سواتی

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے: اعظم سواتی

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے۔

عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے: اعظم سواتی

پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آنے والی نسلوں کے لیے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

سرحدی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ ہمارے فوجی جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے تیار کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم سواتی

پڑھیں:

محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم

GREATER NOIDA:

محبت کی شادی کے لیے پاکستان میں اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سیما حیدر بھی بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد کیے جانے والے جارحانہ اقدامات کی زد میں آگئی ہیں اور 3 روز تک بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے اختتام سے قبل ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ بھارت میں پائے جانے والے جارحانہ رویے کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی اور انہوں نے مؤقف اپنایا کہ سیما حیدراب پاکستان کی شہری نہیں ہیں۔

اے پی سنگھ نے بتایا کہ سیما پاکستان کی شہری نہیں ہیں، انہوں نے سچن مینا سے شادی کی ہے اور گریٹر نوئیڈا میں رہائش پذیر ہیں اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی بھی پیدا ہوئی ہے، جس کا نام بھارتی مینا رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی شہریت اب ان کے بھارتی شوہر سے منسلک ہے اور اسی لیے مرکزی حکومت کے احکامات ان پر لاگو نہیں ہونے چاہئیں۔

وکیل نے کہا کہ مرکز کے احکامات صرف ان لوگوں کے لیے ہیں جن کے پاس اس وقت بھی پاکستان کی شہریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیما بھارت میں ہیں اور وہ بھارت کی شہری ہیں، ایک خاتون کی شہریت شادی کے بعد ان کے شوہر کی شہریت کے مطابق ہوتی ہے اور ان کا کیس دوسروں سے مختلف ہے کیونکہ یہ اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) میں پہلے ہی زیر تفتیش ہے۔

اے پی سنگھ نے کہا کہ میں نے ان کی توسط سے بھارت کے صدر کو بھی ایک درخواست دی ہے، وہ اس وقت ضمانت پر آزاد ہیں اور وہ جیوار کوٹ کی تمام شرائط پر پوری اترتی ہیں،جس میں گریٹر نوئیڈا ک علاقے رابوپورا میں اپنے سسرال کے ساتھ نہ رہنا بھی شامل ہے۔

وکیل نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بچی کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں ان کا نام سیما مینا بطور ماں اور سچن مینا باپ کا نام درج کیا گیا ہے، جس سے یہ مزید واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارت کے معاشرے کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ سیما حیدر صوبہ سندھ سے مبینہ طور پر براستہ نیپال بھارت پہنچی تھیں جبکہ وہ پاکستان میں شادی شدہ اور 4 بچوں کی ماں تھیں۔

سیمار حیدر اس وقت اپنے بھارتی شوہر سچن کے ساتھ ریاست اترپردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے دیگر اعلان کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کو جاری ویزے منسوخ کرنے کااعلان بھی کیا تھا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں بھارت کی وزارت خارجہ امور نے بھی اعلان کیا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کیے جا رہے ہیں اور اس کا اطلاق 27 اپریل سے ہوگا اور اسی طرح میڈیکل کی بنیاد پر جاری ویزے 29 اپریل تک کارآمد ہوں گے۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت میں اس وقت موجود تمام پاکستانیوں کو ویزے ختم ہونے سے قبل ہی ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی
  • عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی 
  • پشاور ہائی کورٹ عدالت نے اعظم سواتی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی
  • بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی
  • بھارتی جارحیت پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،وزیر اعظم
  • پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
  • پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
  • محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم