ابوظہبی میں خودکار روبوٹیکسی سروس، 2026 میں مکمل آغاز کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ابوظہبی میں خودکار روبوٹیکسی سروس کےآزمائشی مرحلہ کو توسیع دیتے ہوئے 2026 میں باضابطہ طور میں اس کے مکمل آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اڑن کھٹولا یا فضائی ٹیکسی، بوستان کے رہائشی کار مکینک نے سب کو حیران کردیا
امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ سے منسلک ادارہ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (ابوظہبی موبیلیٹی) نے آٹوگو (کنٹسوجی ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی) اور اپالو گو (چین کی کمپنی بائیڈو کی ذیلی کمپنی) کے تعاون سے خودکار روبوٹیکسی سروس کو مزید وسعت دی ہے۔
یہ آزمائشی مرحلہ 2026 میں اس سروس کے مکمل آغاز کی تیاریوں کا حصہ ہے، جو ابوظہبی کے اسمارٹ اور مؤثر نقل و حمل کے وژن کے مطابق ہے۔
چھٹی نسل کی روبوٹیکسی گاڑیوں (آر ٹی 6) کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جدید نظام کے ذریعے درست سمت میں نیوی گیشنز کر سکیں اور سڑک کی حقیقی صورتحال کے مطابق فوری ردعمل دے سکیں۔
یہ منصوبہ ابوظہبی موبیلیٹی کی اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد حقیقی دنیا کے حالات میں سروس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اسے بتدریج وسعت دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2026 ابو ظہبی ربو ٹیکسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ربو ٹیکسی
پڑھیں:
غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کا الزام، ایس بی سی اے کے 11 افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس بی سی اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات 11 افسران اور اہلکاروں پر مبینہ غفلت اور غیر قانونی عمارتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان افسران پر لیاری کے علاقے میں بغیر نقشہ منظوری کے 28 عمارتوں کی تعمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سانحہ لیاری: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 14 افسران کو قصور وار قرار دے دیا گیا
انکوائری افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ بلڈرز اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی تعمیرات پر اب ڈپٹی ڈائریکٹرز کے دستخط سے ہی نوٹس جاری ہوں گے جبکہ پولیس سے ایف آئی آر کے اندراج میں قریبی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ 7 دن کے اندر کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیرقانونی تعمیرات کراچی