Jang News:
2025-06-15@08:31:15 GMT

آج سے 4 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

آج سے 4 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش کا امکان


ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 4 مئی تک بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ادھر 2 سے 5 مئی کے دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بارش کا امکان

پڑھیں:

ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہا  کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کا 13جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 13 سے 16 جون کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری گلیات ، سوات اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔
بٹگرام ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال ، لاہور ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔  اسی طرح ہری پور ، پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، کوہاٹ ، کرک ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، ، ژوب ، بارکھان ، موسیٰ خیل میں بھی چار روز کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلے گی، اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری، گلیات، مانسہرہ، سوات کی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان
  • مون سون سے قبل گرد آلود طوفان کی پیشگوئی، گرمی سے عارضی ریلیف کب ملے گا؟
  • محکمہ موسمیات نے 16 جون تک آندھی، بارش، ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا
  • گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، آج سے 16 جون کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
  • گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی