Islam Times:
2025-06-14@10:13:23 GMT

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی، یکم مئی سے 4 مئی تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، آزاد کشمیر، اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں

پڑھیں:

13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد : 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا. جس میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔جس میں 13 سے 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے.این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہارریجن،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے.ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنےاورگرمی کی شدت میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا کے چند اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارشدہ ، ایبٹ آباد سمیت بنوں، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں آ ندھی طوفان کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں 13سے18 جون تک موسم شدیدگرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش بھی متوقع ہے. جس کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں، پنجاب شدید گرمی کے شکنجے میں
  • ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع
  • بالائی علاقوں میں 16جون تک باد باراں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، آج سے 16 جون کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
  • گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
  • ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
  • 13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا
  • قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید
  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟