لاہور: سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع راوی روڈ پر دکان میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، سلینڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں غباروں میں ہوا.
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 3 منزلہ گھر کے نچلے حصے میں سلینڈرز کی دکان تھی، حادثہ ایل پی جی سلینڈر کی دکان پر پیش آیا، سلینڈرز پھٹنے سے قریبی دکانیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، مقتول کی شناخت تلاش ڈیوائس سے کی جا رہی ہے۔
ناْظم آباد کے علاقے جمہوریہ کالونی حنفیہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ انور حسین ولد انصار علی کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگر مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ زیب النسا زوجہ عمر کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔