ایران میں موساد ایجنٹ کو پھانسی دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
محسن لنگرنشین کو موساد کے ساتھ تعاون اور 2022ء میں سپاہ پاسداران انقلاب کے رکن کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل میں آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی عدلیہ نے موساد ایجنٹ کی پھانسی سے آگاہ کیا جنہیں صیہونی رژیم کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ مہر نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، ایران کی عدلیہ نے موساد کے ایجنٹ محسن لنگرنشین کی پھانسی سے آگاہ کیا جنہیں صیہونی رژیم کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ لنگرنشین کو موساد کے ساتھ تعاون اور 2022ء میں سپاہ پاسداران انقلاب کے رکن کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل میں آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے کرنل خدائی کے قتل میں ہاتھ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔لنگرنشین کو اکتوبر 2020ء میں موساد نے بھرتی کیا اور انہوں نے خفیہ ٹریننگ کے بعد جنوری 2021 میں اپنا پہلا مشن انجام دیا۔ ایرانی حکام نے کہا کہ لنگرنشین کا ایران سے بیرون ملک موساد کے اعلیٰ عہدیداروں اور کارندوں کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موساد کے
پڑھیں:
ٹی 20ایشیا کپ: بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کوشکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابو ظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز اسکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
155 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ بی سری لنکا 2 میچز میں مسلسل کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلادیش 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
افغانستان 2 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ کا مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا ہے