چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 کی مسلسل آپریشن میں نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 400 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اعلامیے کے مطابق اس کامیابی کا سہرا کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کے سر ہے۔
قبل ازیں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنایا تھا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 جوہری پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید توانائی کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں: سلمان اکرم راجا
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالطیف چترالی کے حلقے پر پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا ہے، ہمارے لوگوں کو بے گناہ سزائے دی گئیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ہمارے دوستوں کو نااہل کیا گیا اور سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان فیصلوں کے خلاف عدالت جائیں گے، میرے خلاف 9 مقدمے میری غیرموجودگی میں دائر کیے گئے، 5 اگست کو پُرامن احتجاج کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہر طرح کھڑے ہیں، ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔