بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخار‘اوآئی سی گروپ کوبریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوب ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے۔او آئی سی اراکین نے مزید کہا کہ مسائل کی جڑوں کو ختم کیا جائے جس میں جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل بھی شامل ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے او ا ئی سی
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :