علاج کیلئے بھارت جانیوالے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) علاج کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو دوران علاج چل بسا۔
آریان کے والد شاہ جہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آریان شاہ کی میت کراچی سےکوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔
ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی
کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔
واضح رہے آریان شاہ کی میت بھارتی شہرچنئی سےکولمبو کے راستےگزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔
پاک فوج دشمن کو دھول چٹانے کیلیے تیار؛ جنگی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ کی میت آریان شاہ
پڑھیں:
امراض قلب میں مبتلا 2 بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔ بچوں کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے ہی دیر ہوگئی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ بچوں کے علاج کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔