تیز ہوائیں، آندھی ، آج سے 5 مئی تک غیر متوقع موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان میں آج سے 5 مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور آندھی کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ سندھ کے چند اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اضلاع اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ ’’را‘‘ حملے میں ملوث ہونے کی دستاویزات سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع
اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نان ٹیرف بیرئیرز اور ٹریڈ میں عدم توازن کو ڈیل کے تحت حل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 7.4 ارب ڈالر ہے، پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5.2 ارب ڈالر، امریکا سے درآمدات تقریبا 2.2 ارب ڈالر ہے، دوسرے ممالک پر ٹیرف ریٹ بڑھنے کے باعث امریکی مارکیٹ کا رجحان پاکستان کی طرف بڑھے گا۔