چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے ای او بی آئی کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ،پنشن میں 15فیصداضافے سے پانچ لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں بنیادی تنخواہ بڑھانے کی تجویز دی جائے گی ، ان تمام اقدامات کا مقصد اجیرکے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مختلف ممالک کے ساتھ مزدوروں کو صحت سمیت ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے رابطے میں ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی، ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا
انہوں نے کہا کہ عالمی طلب کے مطابق ہم اپنے لوگوں کو تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ورکرز کے بچوں کی جہیز گرانٹ کو چار لاکھ سے پانچ لاکھ ، ورکرز کی ڈیتھ گرانٹ آٹھ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کی ہے۔خیال رہے وزیراعظم کی جانب سے مزدوروں کے کو ریلیف دینے کے معاملے سے متعلق مزدور دوست پیکج یکم مئی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف یکم مئی کو مزدور دوست پالیسیوں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے ای اوبی آئی کی پنشن میں اضافے اور پنشن بجٹ میں 7 سے 8 ارب اضافے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ای او بی آئی کا پنشن کا بجٹ 60 ارب سے بڑھا کر 68 ارب روپے تک پہنچانے کا اعلان ہوسکتا ہے۔
جہلم ویلی حلقہ نمبر 6چکوٹھی اور بیل پٹنگی سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کےحوالے سے اہم پیش رفت
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔