Islam Times:
2026-07-24@07:55:48 GMT

ایران کیجانب سے امریکہ و اسرائیل کو وارننگ

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

ایران کیجانب سے امریکہ و اسرائیل کو وارننگ

اپنے ایک بیان میں ملکی قومی سلامتی و قومی مفادات کیخلاف کسی بھی قسم کی شرارت و غیر قانونی اقدام کیخلاف ایرانی سپوتوں کے بھرپور ردعمل پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کی حالیہ دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور اسکے تمام سنگین نتائج کا ذمہ دار امریکی حکومت و غاصب صیہونی رژیم کو ٹھہرایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے بارے انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے مغربی ایشیائی خطے کو مزید غیر مستحکم بنانے کے بہانے تلاش کرنے پر امریکہ و اسرائیل کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ایرانی وزارت خارجہ یمنی عوام کی جانب سے اپنے دفاع اور فلسطینی عوام کی حمایت میں انجام پانے والے دلیرانہ مزاحمتی اقدامات کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ منسوب کئے جانے پر مبنی بے بنیاد دعووں کو یمن کی طاقتور و مظلوم قوم کی توہین گردانتی اور یاد دلاتی ہے کہ یہ جارح امریکی فوج ہی ہے کہ جو مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی انسانیت سوز صیہونی جنگ کی اندھی حمایت میں یمنی عوام کے خلاف جارحانہ جنگ میں جا کودی ہے جس کے دوران وہ مختلف یمنی شہروں میں عام یمنی شہریوں اور ان کے بنیادی شہری ڈھانچے و شہری اہداف کے خلاف وسیع و سنگین جنگی جرائم کی مسلسل مرتکب ہو رہی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بلا شبہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی قوم کا دلیرانہ مزاحمتی اقدام ایک آزادانہ فیصلہ تھا جو ان کی جانب سے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ انسانی و اسلامی یکجہتی کے احساس سے پیدا ہوا کہ جسے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ منسوب کرنا ایک گمراہ کن اور منحرف دعوی ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری جعلی صیہونی رژیم کے گھناؤنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں مزید عدم تحفظ پھیلانے کا بہانہ تلاش کرنا ہے!

یمن کے خلاف جاری جارحانہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ایرانی وزارت خارجہ، تمام ممالک کی جغرافیائی سالمیت و قومی خودمختاری کے احترام کی ضرورت پر مبنی اپنے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے، یمن کے خلاف جاری امریکہ کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی اور ان حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین و بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے، ان جارحانہ حملوں کے مغربی ایشیا سمیت بحیرہ احمر کے تمام خطوں کی سلامتی و استحکام پر مرتب ہونے والے خطرناک نتائج و اثرات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے؛ پورے خطے میں مسلسل عدم تحفظ کی بنیادی وجہ یعنی غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین میں جاری معصوم فلسطینی شہریوں کی نسل کشی و قتل عام کے خاتمے پر ہمیشہ ہی زور دیا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایرانی قوم کی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف انجام پانے والی کسی بھی شرارت و غیر قانونی اقدام کے خلاف اپنے بھرپور دفاع پر مبنی ایرانی سپوتوں کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے، وطن عزیز کے خلاف امریکہ و جعلی صیہونی رژیم کی حالیہ دھمکیوں کی شدید مذمت اور اس کے تمام سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکہ و غاصب صیہونی رژیم پر عائد کرتا ہے!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی رژیم فلسطینی عوام کی شدید مذمت کے ساتھ عوام کی کے خلاف

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران