پاک بھارت کشیدگی:ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان — فائل فوٹوایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود پزشکیاں کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدر یہ پہلا سرکاری دورۂ پاکستان ہوگا، یہ دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔