اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

وفات پانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا خدشہ

واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت بھی جائے گا، ایرانی وفد کی بھارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ

پڑھیں:

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ سینئر پاکستانی حکام سے علاقائی صورتحال پر بات کرینگے۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسمٰعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں، بھارتی میڈیا

کچھ روز پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، پاک بھارت ثالثی کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سینئر پاکستانی حکام سے علاقائی صورتحال پر بات کریں گے۔

اسمٰعیل بقائی نے مزید بتایا ہے کہ اسی ہفتے ایرانی وزیرِ خارجہ بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے
  • پاک بھارت کشیدگی:ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔
  • پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش، ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر  پاکستان پہنچ گئے    
  • ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے
  • ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے
  • ایرانی وزیر خارجہ، اسلام آباد پہنچ گئے
  • پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے
  • ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے