ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کی اسلام دشمن پالیسیوں کی بھرپور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مودی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سمیجہ آباد میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف ایک شاندار اور بھرپور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں شریک عوام نے راستے بھر ''افواجِ پاکستان زندہ باد''، ''بھارت مردہ باد''، ''پاکستان کا مطلب کیا: لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ''، اور ''پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے'' کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبہ حب الوطنی اور دینی غیرت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت ممتاز مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات مرزا محمد ارشد القادری صوبائی ناظم اعلی پاکستان سنی تحریک علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہلِ سنت صاحبزادہ پیر مفتی محمد بشیر سیفی نے کی اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

رہنمائون نے بھارت کی اسلام دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی کوشش کی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرے گی، پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں نے وطن عزیز کے دفاع، استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور جذبہ قربانی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ رہنمائوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری و علامہ بلال سلیم قادری کے حکم سے دشمنانِ اسلام وپاکستان دشمنانِ افواج پاکستان کو ببانگ دہل یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ، جوان، بوڑھا سب اپنے ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان سنی تحریک افواج پاکستان بھارت کی

پڑھیں:

لاہور، صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس

کانفرنس کے دوران برادر ہمسایہ اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اور دہشتگرد ریاست اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطین اور ایران کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیراہتمام المصطفیٰ ہاوس لاہور میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت کنویئنر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ کانفرنس میں ممتاز علماء کرام، ماہرین تعلیم، پروفیسرز، اساتذہ، خطباء، مدارس دینیہ کے اساتذہ، وکلاء، تنظیمی نمائندگان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہلِ تشیع، اہلسنت اور محبانِ اہلبیتؑ کے تحفظات کو واضح کرتے ہوئے اصلاحِ نصاب کیلئے متفقہ سفارشات بھی پیش کی گئیں، تاکہ یکساں قومی نصاب کو تمام مکاتب فکر کیلئے قابلِ قبول اور متوازن بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان، اتحاد اُمت فورم کے زیراہتمام مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی جمعہ کو ہوگی 
  • لاہور، صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس
  • سینیٹ اجلاس،اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کے مشترکہ بیان کی کاپی ایوان میں پیش
  • اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، اظہار یکجہتی کیا
  • اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تہران سے اظہار یکجہتی
  • ملت جعفریہ کا ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف کراچی میں عظیم الشان ریلی نکالنے کے اعلان
  • بھارت کے اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا،ترجمان پاک فوج
  • اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار کی وارننگ
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ، اوورسیز پاکستانیوں کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
  • اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، سید نوید قمر