بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی بلیم گیم سے دونوں ملکوں کے درمیاں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان بھرپور دے گا۔
اتوار کے روز وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں عمان کے وزیر داخلہ سید حمود بن فیصل البوسیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
عمان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی نے اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے عمان کا کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین چار دن اہم، جنگ کے لیے 100 فیصد تیار ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف
ملاقات کے دوران پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں مسائل، انسداد منشیات و انسداد اسمگلنگ، پولیس ٹرینگ اور کوسٹل گارڈز کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان جنگ جواب عمان وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان جواب وزیرداخلہ داخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے وزیر داخلہ کے لیے
پڑھیں:
ایاز صادق کی برطانوی، ایرانی منصب سے ملاقات، مضبوط تعلقات پر اتفاق
جنیوا؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگا) جنیوا میں چھٹی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور برطانوی ہائوس آف کامنز کے سپیکر سر لنزے ہوئل کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ پارلیمانی تعاون، جمہوری اقدار کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ، تاریخی اور خوشگوار تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ دونوں میں دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔