WE News:
2025-07-26@20:02:12 GMT

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری مغربی ایشیا سید اسد گیلانی، پاکستان میں ایرانی سفیر اور دیگر سینیئر حکام نے ایرانی مہمان کا استقبال کیا۔

عباس عراقچی صدر مملت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیے: جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی عباس عراقچی کا دورہ پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی عباس عراقچی کا دورہ پاکستان عباس عراقچی

پڑھیں:

اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے سید عباس عراقچی سے کہا کہ ترکیہ آپکا اپنا گھر ہے، ھاکان فیدان
  • پاک ایران وزرائے خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش
  • 12 روزہ جنگ نے نشاندہی کی کہ کون سفارتکاری کا حامی ہے، سید عباس عراقچی
  • غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • یورینیم کی افزودگی جاری رہیگی، استنبول مذاکرات کے تناظر میں سید عباس عراقچی کا بیان
  • اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ