متحدہ عرب امارات کا لبنان پر سے سفری پابندی اٹھانے کا اعلان، وزیر اعظم نواف سلام کا اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 مئی سے اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی ہٹا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں ایک دہائی بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز
عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ لبنانی صدر جوزف عون اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے سنہ 2021 میں اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی لگا دی تھی تاہم لبنانی شہریوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر پر پابندی نہیں تھی۔
دریں اثنا لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ یہ فیصلہ بیروت اور ابوظہبی کے درمیان مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات اور اس کے صدر کے لیے تمام شکریہ اور تعریف کا مستحق ہے۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق
نواف سلام نے مزید کہا کہ لبنان اور اس کے عوام اپنے اماراتی بھائیوں کے ساتھ ساتھ خلیج اور عرب دنیا سے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے بھی بے صبری سے منتظر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے لیے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔