سری لنکن ویمنز ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
سری لنکن ویمنز ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔
آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سری لنکا ویمنز ٹیم کی بھارت کے خلاف ستمبر 2018 کے بعد پہلی ون ڈے فتح ہے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر رچا گھوش نے 48 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں جیمائمہ روڈریگز 37، پراتیکا راول 35 اور کپتان ہرمن پریت کور 30 رنز کے ساتھ شامل رہیں۔
سری لنکا کی جانب سے سوگندیکا کماری اور کپتان چماری اتاپتو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ انوکا راناویرا اور دیومی وہنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے 276 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پانچ گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹر نیلکشی سلوہا نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے، جبکہ اوپنر ہرشیتھا سماراوکرما نے 51 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
کویشا دلہاری 35 اور ویشمی گنارتنے 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آخری لمحات میں سری لنکا کو 44 گیندوں پر 38 رنز درکار تھے اور تین وکٹیں باقی تھیں، تاہم انوشکا سنجیوانی نے 23 اور سوگندیکا کماری نے 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
بھارت کی جانب سے اسنیہ رانا نے 45 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارندھتی ریڈی، پراتیکا راول اور شری چرنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلوں کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی پہلے مرحلے کا ایک میچ (بھارت بمقابلہ عمان) باقی ہے، جو کل کھیلا جائے گا اور اس کے نتیجے کا ٹورنامنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Sri Lanka make it three wins on the trot in the Asia Cup with a comfortable win against Afghanistan ????#SLvAFG ????: https://t.co/KfSt5cJDJk pic.twitter.com/VOwlGYsx5E
— ICC (@ICC) September 18, 2025
سُپر 4 میچز کا شیڈول:20 ستمبر (ہفتہ) — دبئی
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
21 ستمبر (اتوار) — دبئی
بھارت بمقابلہ پاکستان
23 ستمبر (منگل) — ابوظہبی
پاکستان بمقابلہ سری لنکا
24 ستمبر (بدھ) — دبئی
بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت
25 ستمبر (جمعرات) — دبئی
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان
26 ستمبر (جمعہ) — دبئی
بھارت بمقابلہ سری لنکا
Kusal Mendis stands tall???? A match-winning unbeaten 74* that powered Sri Lanka’s charge and kept the Lions roaring strong. ????????#KusalMendis #SriLankaCricket #SLvAFG pic.twitter.com/Ps8wekjJ7z
— Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) September 18, 2025
ایشیا کپ 2025 کا فائنل میچ28 ستمبر (اتوار) — دبئی
سپر 4 مرحلے میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو، 2 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ زیادہ پوئنٹس والی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ 2025 بنگلہ دیش بھارت پاکستان دبئی سپر 4 مرحلہ سری لنکا