علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مرحوم تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، پروفیسر ساجد میر نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کے انتقال سے یقینی طور پر مسلک اہل حدیث کا بہت نقصان ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی مراسلے میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی تعلیمی سماجی اور سیاسی خدمات عیاں ہیں۔ انہوں نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے انتقال سے یقینی طور پرمسلک اہلحدیث کا بہت نقصان ہوا اور دینی طبقے خاص طور پر مسلک اہل حدیث میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ وہ تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ سیاست اور تعلیم و تربیت کے میدان میں بھی پروفیسر ساجد میر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں، وہ ایک تاریخ تھے۔ ہم مسلک اہلحدیث کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروفیسر ساجد میر کے انتقال
پڑھیں:
حافظ آباد: بارش اور سیلابی پانی سے شہریوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگیں
حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔
علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔