قیمتوں میں کمی، پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ماہانہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پراتر رہے ہیں۔
سولر پینل درآمد کرنے والے شبیر منشا نے کہا کہ صرف گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینل درآمد کئے، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر درآمد کنندہ بن گیا ہے۔
مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام نے سو لرپینلز کی جانب رخ کیا، عوام اب شمسی توانائی سے استری اور اے سی تک چلا رہے ہیں، مارکیٹ میں جرمن، چین اور دیگر عالمی کمپنیوں کے پینلز دستیاب ہیں۔
جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی، وہ اب کم ہو کر صرف 27 روپے تک آ گئی ہے، جس سے نہ صرف سولر کی طلب میں اضافہ ہوا بلکہ فروخت بھی کئی بڑھ گئی ہے۔
آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) بجلی کے بڑھتے نرخوں سے پریشان عوام کے لیے سندھ حکومت نے ریلیف کا بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ توانائی سندھ کے مطابق، ایسے بجلی صارفین جو ماہانہ صرف 100 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، وہ اس اسکیم کے تحت مفت سولر پینلز حاصل کرنے کے لیے 20 اگست 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔محکمہ توانائی کو اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔اگر درخواستوں کی تعداد حد سے بڑھ گئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے اہل صارفین کا انتخاب کیا جائے گا.