’’صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں‘‘؛ رومیسہ خان نے لڑکوں سے دور رہنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔
’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنانے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر بات کی۔
رومیسہ نے بتایا کہ ’’بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری سوچ بدلی اور اب میری بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ملتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی ’’دوست‘‘ نہیں ہے۔
رومیسہ نے مزید بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر بھی لڑکیوں سے تو کشادہ دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایم سے گریز کرتی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 1 اور زیارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموگ اسموگ الرٹ بارش محمکہ موسمیات موسم