مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر لمحہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے جس تیزی سے پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، وہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنا اور اس کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم شروع کرنا، بھارتی بدنیتی اور پرانے طرز عمل کا واضح ثبوت ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت گزشتہ 77 برس سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے، جہاں نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر، بربریت اور ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے، لیکن ان مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبۂ حریت کمزور نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: ہماری قوم کراچی سے خیبر اور لاہور سے لاڑکانہ تک متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں، معاشی بدحالی اور عالمی سطح پر گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کا سہارا لے رہا ہے۔ تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کا ہر فرد سپاہی کی طرح ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ نے مشترکہ آواز میں پیغام دیا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر بھارت نے جارحیت کی تو شکست اس کا مقدر ہو گی، چاہے ایک مودی ہو یا 100، پاکستان ناقابلِ شکست ہے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکتا، افواج پاکستان مستعد ہیں اور قوم ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں، ایک مقصد رکھتے ہیں، اور دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجینئر امیر مقام بھارت پاک فوج پہلگام قومی اسمبلی اجلاس مسلم لیگ ن مودی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج پہلگام قومی اسمبلی اجلاس مسلم لیگ ن انہوں نے کہا کہ کے لیے ہے اور

پڑھیں:

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
ڈان نیوز نے وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ اس موقع پر ملکی قیادت کو پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کی روشنی میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کی پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر حکمت عملی اور دہشت گردی کی پراکسیز شامل ہیں۔
وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ موجود قیادت نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لئے قومی نگرانی میں اضافے، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈینیشن اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ اور متحرک حالات میں باخبر قومی سلامتی سے متعلق فیصلہ سازی کے قابل بنانے میں ایجنسی کے اہم کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور منظم افواج میں سے ایک ہے۔قومی قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ قومی طاقت کے دیگر تمام عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر حال میں پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

دنیا کی معمر ترین شخصیت 115 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا آسان راز بتا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
  • ماہانہ آمدن ایک لاکھ 20 ہزار تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہونی چاہیے، حافظ نعیم
  • کامران خان ٹیسوری کی فتح میزائل کامیاب تجربہ پر افواج پاکستان ، سائنسدانوں کو مبارک باد
  •  ہم پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان خان خوگانی
  • پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے
  • بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، امیر مقام
  • اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی؛ امیر مقام
  • کشمیری جذبے سے سرشار ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی، امیر مقام
  • پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگی، ریاض حسین پیرزادہ