بھارت نے اچانک پانی چھو ڑ دیا، پانی کی سطح بلند ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے آنیوالے پانی میں اضافہہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاو 27 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ،بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں بغیر اطلاع اچانک پانی چھوڑنے کے باعث دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔
چند گھنٹوں پہلے تک خشک نظر آنے والا دریائے چناب اب 28 ہزار کیوسک پانی سے بھر گیا ہے جس کے باعث رات گئے سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق بھارت نے 24 گھنٹے تک پانی کی مکمل بندش کے بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دریائے چناب میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑ دیا، جس سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اس غیر متوقع اقدام پر ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کے لیے ممکنہ سیلابی خطرات بھی بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی اس روش کو سیاسی دباؤ کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں عدم استحکام کو مزید ہوا دے سکتی ہے۔
دریائے چناب کی تازہ صورتحال کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور نچلے درجے کے علاقوں میں مقیم آبادی کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ادھر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بھی دریائے چناب کی صورت حال پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارسا حکام کے مطابق پانی کی آمد و رفت سے متعلق ڈیٹا کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دریائے چناب پانی کی
پڑھیں:
صبا قمر اچانک طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل
پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صبا قمر کی طبعیت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔
اداکارہ کے قریبی زرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صبا کو بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کرے شوٹنگ کروانے میں مصروف تھیں انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نگہداشت میں رکھا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے عملے کیساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور مزید کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔