پاکستانی سوزوکی آلٹو کو نیا رنگ مل گیا، کون کون سے رنگوں میں دستیاب ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سوزوکی آلٹو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔
سوزوکی آلٹو 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے جن میں سفید، سلکی سلور میٹالک، خالص سرخ، اور نیلا سیاہ موتی شامل ہیں۔تاہم اب حال ہی میں سوزوکی آلٹو نئے رنگ میں متعارف کرائی گئی ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک گاڑی سوزوکی آلٹو کے لیے ایک نیا رنگ ”منرل گرے“ متعارف کرادیا ہے۔ سوزوکی آلٹو منرل گرے میں سوزوکی چچاوٹنی موٹرز (Suzuki Chichawatni Motors) پر بکنگ اور ترسیل کے لیے دستیاب ہے۔
سوزوکی آلٹو اپنے سٹائل، ایندھن کی بچت، اور قابل استطاعت قیمت کے لیے مشہور ہے، اور اب اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے یہ مزید پرکشش ہو گئی ہے۔پاک سوزوکی کی جانب سے اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے کمپنی کی گاڑیوں کی سیل میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ یہ رنگ وہ صارفین کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے جو اپنی گاڑی کو منفرد اور جدید دیکھنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوزوکی ا لٹو کے لیے
پڑھیں:
کراچی:خودکار ٹریفک چالان کا نظام متعارف، خلاف ورزی کی تصویر گھر بھیجی جائے گی
---فائل فوٹوکراچی میں خودکار ٹریفک چالان کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصویر گھر پہنچائی جائے گی۔
کراچی کی ٹریفک پولیس جلد ہی روایتی طریقہ کار کو خیرباد کہہ کر جدید ڈیجیٹل ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا رہی ہے، جسے ٹریفک ریگولیشن سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کا نام دیا گیا ہے۔
اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) کیمروں کی مدد سے رفتار کی حد عبور کرنے، سگنل توڑنے اور غلط پارکنگ جیسی خلاف ورزیوں کی خودکار نگرانی کی جائے گی۔
کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ہزاروں موٹر سائیکلز، ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اب شہریوں کو موقع پر روکنے کے بجائے، خلاف ورزی کی تصویر لے کر ای چالان (E-Ticket) براہِ راست ان کے گھر کے پتے پر بھیجا جائے گا، جس میں خلاف ورزی کا تصویری ثبوت بھی شامل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چالان 14 دن کے اندر ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی، 21 دن تک ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ ڈبل کر دیا جائے گا، 3 ماہ تک عدم ادائیگی کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس معطل ہو سکتا ہے۔ 6 ماہ تک نادہندہ رہنے کی صورت میں شناختی کارڈ (CNIC) بھی بلاک کیا جا سکتا ہے۔
یہ نیا نظام فیس لیس انفورسمنٹ کے اصول پر مبنی ہے جس کا مقصد شہری اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان سڑکوں پر جھگڑوں سے بچاؤ، سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا اور ٹریفک قوانین کی شفاف عملداری کو یقینی بنانا ہے۔