بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے ہٹ کریں گے، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ قیادت کا فیصلہ ہے بھارت نے ڈیم بنایا تو ہم اسے ہٹ کریں گے۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں۔ پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔
وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے پیغام گیا جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب ایک ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو مقابلہ کریں گے۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ دشمن صرف گیدڑ بھبکیاں دے رہا ہے، پاکستانی پرامن قوم ہے، جنگ نہیں چاہتی، جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی لڑنا جانتے ہیں۔
وزیر توانائی نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، جب بھی پاکستان میں دہشت گردی ہوئی بھارت کی مذمت نہیں آئی، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے ہی کینالز کا معاملہ اٹھایا۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کینالز کے معاملہ پر خط لکھا ہوا تھا، ہمیں امید تھی کینالز نہیں بنیں گی، کہہ چکے تھے اس طرح کی بات ہوتی ہے تو وفاق کا ساتھ نہیں دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کریں گے کہا کہ شاہ نے نے کہا
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :