میٹا کا فیس بک میں اسپام پوسٹس کے خاتمے کیلئے بڑی تبدیلی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
میٹا نے فیس بک پر بڑھتی ہوئی اسپام پوسٹس کے مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ فیس بک فیڈ کو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش اور معیاری بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔میٹا کے مطابق وہ صارفین جو طویل، غیر متعلقہ یا توجہ ہٹانے والے کیپشنز والی پوسٹس شیئر کرتے ہیں ان کی رسائی محدود کر دی جائے گی اور ایسی پوسٹس سے فیس بک پر آمدنی حاصل کرنے کی اہلیت بھی ختم کی جائے گی۔
مزید برآں اسپام نیٹ ورکس کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کی جائیں گی جن میں ایسی پوسٹس اور کمنٹس کی نمائش کم کرنا اور زیادہ رسائی حاصل کرنے والے اسپام پیجز کو ہٹانا شامل ہے۔کمپنی ایک نئے فیچر کی آزمائش بھی کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین گمنام طور پر کمنٹس پر ڈاؤن ووٹ کر سکیں گے۔اس کے علاوہ، اصل (اوریجنل) مواد شیئر کرنے والے صارفین کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب میٹا فیس بک کو نوجوانوں کے لیے زیادہ دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔حال ہی میں فیس بک پر “فرینڈز ٹیب” کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے اور مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ماہ میں فیس بک کو اس کے پرانے سوشل میڈیا انداز میں واپس لانا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیس بک
پڑھیں:
تمنا بھاٹیا کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا دعویٰ
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک ایسے دلچسپ اور غیر روایتی نسخے کا انکشاف کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ وہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد، دانت برش کرنے سے پہلے، چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسے نہ نکلیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر یہ عادت اپنانے سے برسوں سے ان کی جلد دانوں، کیل مہاسوں سے صاف رہی ہے۔ اداکارہ کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ افراد نے اس طریقے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی یہ گھریلو نسخہ استعمال کرتے ہیں، حتیٰ کہ کئی صارفین نے اسے آنکھوں کے انفیکشن میں بھی مؤثر قرار دیا۔
جبکہ دیگر صارفین نے اس کی سائنسی بنیاد پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تھوک میں موجود بیکٹیریا سے لڑنے والے انزائمز اتنے مؤثر نہیں کہ وہ مہاسوں کی اصل وجوہات جیسے بند مسام، چکناہٹ اور سوزش کا علاج کر سکیں۔
تمنا بھاٹیا نے خواتین کو روزمرہ کی زندگی میں اسکن کیئر کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ 25 سال کی عمر سے ہر خاتون کو اسکن کیئر روٹین اپنانی چاہیئے تاکہ جلد پر عمر کے اثرات نہ نظر آسکیں۔