ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا ایک اور حملہ ناکام بنادیا، ترک اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

انقرہ(سب نیوز) ترک اخبار نے دعوی کیا ہے گزشتہ ستمبر میں لبنان میں پیجر دھماکوں کے فوری بعد ترک انٹیلیجنس نے لبنان میں ویسا ہی ایک اور حملہ ناکام بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلیجنس نے گزشتہ سال ستمبر میں لبنان پیجر دھماکوں کے چند روز بعد استنبول ائیرپورٹ پر ہانگ کانگ سے براستہ ترکیہ لبنان جانے والا کارگو ضبط کیا جس میں سیکڑوں ایسے پیجر موجود تھے جن میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ترک انٹیلیجنس کے اطلاع ملی کہ پیجرز پر مشتمل گارکو ترکیہ کے راستے لبنان جارہا ہے جس میں حکام نے استنبول ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے کارگو کو جو لبنان میں دھماکوں سے ایک روز قبل ہانگ کانگ سے ترکیہ پہنچا تھا اور 27 ستمبر میں اسے ترکیہ سے لبنان پہنچنا تھا۔
850 کلوگرام وزنی اس کارگو کو فوڈ چوپرز ظاہر کیا گیا تھا تاہم تلاشی پر اس میں سے 1300 پیجرز اور 710 ڈیسک ٹاپ چارجرز برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ کے بعد استنبول پراسیکیوٹر آفس نے پیجرز کو ضبط کرنے کا حکم دیا اور اسے بارودی مواد کی موجودگی کے شبہ میں کرائم لیبارٹری منتقل کر دیا گیا۔ماہرین نے تجزیے کے بعد بتایا کہ ہر پیجر کے بیٹری میں 3 گرام سفید رنگ کا نامعلوم دھماکہ خیز مواد نصب تھا، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر فیوز بھی لگے ہوئے تھے۔ مزید تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ مواد دور سے مخصوص سگنلز کے ذریعے یا درجہ حرارت بڑھنے پر پھٹ سکتا ہے۔
پیجرز کے ساتھ ضبط کیے گئے چارجرز اور اضافی بیٹریز میں بھی بھورے رنگ کا دھماکہ خیز مواد ملا جو کہ بیٹریز میں مائع حالت میں انجیکٹ کیا گیا تھا۔اسی دوران حکام نے پیجرز کی ایک اور کھیپ کو بھی چیک کیا جو اسی کمپنی کی طرف سے بھیجی گئی تھی لیکن اس کا وصول کنندہ مختلف تھا۔ اس دوسری کھیپ میں کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہیں پایا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ترکیہ میں اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک متعدد خفیہ نیٹ ورکس کا بھی پتا لگایا گیا ہے، ان نیٹ ورکس کا ہدف ترکیہ میں مقیم فلسطینی اور خاص طور پر حماس سے وابستہ شخصیات تھیں۔ اس کے علاوہ درجنوں افراد کو جاسوسی اور اسرائیلی انٹیلیجنس سے روابط کے الزام میں گرفتار یا حراست میں لیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان تشدد کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دے دیا ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب روس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدرمملکت پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترک انٹیلیجنس نے پیجر دھماکوں ایک اور

پڑھیں:

خضدار میں سیکیورٹی اداروں نے موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا

کوئٹہ:

خضدار میں سیکیورٹی اداروں نے موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی اور ایک بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق وڈھ کے علاقے کلی صالح محمد میں نامعلوم شرپسندوں نے موٹر سائیکل میں آئی ڈی نصب کردی اور اسے سڑک کنارے کھڑا کردیا، آئی ڈی بم کو لیویز فورس کی ٹیم نے ناکارہ بنایا۔

لیویز ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل میں 10 کلوگرام سے زائد بارودی مواد موجود تھا۔

اطلاعات کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اردگرد کے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بریکنگ: تین شہروں میں انڈیا کا میزائل حملہ
  • اسرائیلی سازش ؟ ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا حملہ ناکام بنادیا
  • حوثیوں نے مزید حملے نہ کرنیکا وعدہ دیا ہے اور امریکہ بھی اب یمن پر حملہ نہیں کریگا، ٹرمپ کا دعوی
  • اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی
  • مچ: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • خضدار میں سیکیورٹی اداروں نے موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا
  • بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • پرکاش راج کی فواد خان کی فلم عبیر گلال کی حمایت
  • پہلگام حملہ، افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، بھارتی دعویٰ