حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔
پاکستانی نژاد ترک ہیرو ’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘ کی 100 سالہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے استوار ہیں، ایک پاکستانی مرد آہن ’’عبدالرحمن پشاوری‘‘ اس برادرانہ تعلق کی روشن مثال ہے جس نے انگریز سامراج کے خلاف ترکوں کی آزادی کی جنگ میں داد شجاعت دی اور ترک قوم کا ہیرو بن گیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی کو ’’عبدالرحمن پشاوری‘‘ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ترک حکومت اور تہران یونیورسٹی نے خاص طور مدعو کیا۔ اپنے خطاب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے دعوت دینے پر منتظمین، پاکستان میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور کلچر سینیٹرز کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’’عبدالرحمٰن پشاوری‘‘ کی سو سالہ برسی پر خصوصی تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سو سال گزرنے کے بعد بھی ترک قوم اس جری پاکستانی اور ترکوں سے محبت کرنے والے بہادر کو نہیں بھولی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور عبد الرحمٰن پشاوری ان تعلقات کی نمایاں اور روشن مثال ہے۔ عبد الرحمٰن پشاوری پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسلامی اخوت کے اٹوٹ رشتوں کا ثبوت ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عبد الرحمٰن پشاوری پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ فرزند ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ عبد الرحمٰن پشاوری کی زندگی، آزادی کیلئے ان کی تڑپ اور جدوجہد کی داستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر رجب اردوان نے پاکستان کے متعدد دوروں کے دوران دونوں ممالک کے اسی رشتے کی بات کی اور عبدالرحمن پشاوری کو ضرور یاد کیا اور ترکیہ کے ساتھ عبدالرحمٰن پشاوری کی گہری محبت اور لازوال وابستگی کا بھی ذکر کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے عبدالرحمٰن پشاوری کی اس عملی جدوجہد کی بھی تحسین کی جو انہوں نے ترکوں کی آزادی کے لیے کی۔
افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، وائس چانسلر سندھ مدرسۃ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی، وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک، وائس ریکٹر استنبول یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلثوم آق، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور وائس گورنر حسن گوزین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کی صدیوں پر محیط تعلق اور عبد الرحمٰن پشاوری سمیت دیگر عظیم ہستیوں کی قربانیوں، ان کی عملی جدوجہد اور ترک عوام کے ساتھ والہانہ محبت پر روشنی ڈالی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عبد الرحمٰن پشاوری نظریاتی، نڈر اور بہادر شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الرحمٰن پشاوری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی یاد آج بھی ترک عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الرحمٰن پشاوری کی کہانی ہمیں آزادی اور حریت کے لیے جدوجہد کی ترغیب دیتی ہے۔
تقریب سے قبل سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کے وفد نے استنبول کے نائب گورنر اور استنبول یونیورسٹی کے وائس ریکٹر سے ملاقات کی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے استنبول کے نائب گورنر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی، ہر امتحان میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے خاص طور پر گورنر استنبول کے ذریعے صدر اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررچرڈ گرینل کا ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بیان، پی ٹی آئی کو اب بھی امید رچرڈ گرینل کا ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بیان، پی ٹی آئی کو اب بھی امید اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر مختلف دہشت گرد تنظیموں کو بیچے جانے کا انکشاف مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے منظور، 2 ججوں کا اختلاف سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم بیٹے سمیت ڈرون حملے میں ہلاک وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہ عبد الرحم ن پشاوری پاکستان اور ترکیہ کے الرحم ن پشاوری کی انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حالیہ کشیدگی نے پاکستان اردوان نے کے لیے
پڑھیں:
نادرا کا برطانیہ میں رہنے والے شہریوں کےلیے بڑا اعلان
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 2 اور 3 اگست 2025 کو برطانیہ کے بڑے شہروں میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو منعقد کی جائیگی۔
نادرا کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹیز کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن وین برٹن آن ٹرینٹ (برمنگھم)، مڈلزبرو (بریڈ فورڈ) اور بیلفاسٹ (مانچسٹر) کے مقام پر لوگوں کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔
یہ وین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈز (نائیکیوپ) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (ایف آر سی) کے اجرا اور تجدید کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرانے CNICs یا B-Forms لے کر آئیں تاکہ جلد پروسیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ خواتین حاضرین کی سہولت اور آرام دہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور خواتین عملہ دستیاب ہوگا۔
موبائل رجسٹریشن کا یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے نادرا کی حکمت عملی کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔
خاص طور پر وین کی سہولت ان لوگوں کے لیے ہے جو مستقل رجسٹریشن مراکز کا دورہ نہیں کر سکتے، اس اقدام کے ساتھ ساتھ، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی شہریوں کےلیے دستیاب ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری سی این آئی سی کی تجدید اور ایف آر سی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ پیدائش، موت، اور ازدواجی حیثیت کا اندراج بھی کرایا جاسکتا ہے۔
Post Views: 2