بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد  اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے  پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر  کی تصاویر  اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف  جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی  کا سلسلہ جاری  کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات  شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید بڑھانا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور تجارت کی معطلی کے بعد بھارت نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز کے یوٹیوب چینلز تک رسائی روکنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندیاں عائد کیں، جس سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی ثقافتی حلقے پاکستانی فنکاروں سے گریز کر رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں اور ڈیجیٹل سنسرشپ کے اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اقدامات ایک طرف پاکستان کے ثقافتی اور سوشل میڈیا مواد کو عالمی سطح پر محدود کرنے کی کوشش ہیں، تو دوسری طرف بھارت کے اندر ان مواد کو دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

پاکستان، بھارت نے اب تک ایک دوسرے کے خلاف کیا اقدامات کیے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظم کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے خونریز حملے میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کی بالواسطہ ذمہ داری پاکستان پر عائد کی جبکہ اسلام آباد حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

اس تازہ ترین بحران کے دوران پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک کیا کیا اقدامات کیے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

سفر

بھارت اور پاکستان نے اپنی واحد کھلی زمینی سرحد کو بند کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے پرچم والے بحری جہازوں کی اپنی بندرگاہوں پر آمد پر بھی پابندی لگا دی ہے اور کہا ہے کہ اب ان کے اپنے بحری جہاز بھی ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی نے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے تقریباً تمام ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں اور ان پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لیے مہلت دے دی ہے۔

تجارت

پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدے معطل کر دیے ہیں اور تمام تجارتی سرگرمیاں روک دی ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان سے آنے والی یا وہاں سے گزرنے والی تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پانی

بھارت نے 1960 کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے لیے طے کیا گیا تھا۔

پاکستان اپنے ہائیڈور پاور منصوبوں اور زراعت کے لیے اس پانی پر انحصار کرتا ہے۔

اس لیے اسلام آباد حکومت نے خبردار کیا ہے کہ پانی کا بہاؤ روکنے یا موڑنے کی کوئی بھی کوشش ''جنگی اقدام‘‘ تصور کی جائے گی۔ سفارت کاری

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی مشنوں میں تعینات دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے اور اپنے اپنے سفارت خانوں کا عملہ بھی کم کر دیا ہے۔

ڈاک سروس

بھارت نے فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے پاکستان سے آنے والی ہر قسم کی ڈاک اور پارسل کی آمد بھی معطل کر دی ہے۔

قرضے

بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسر نو جائزہ لے۔ آئی ایم ایف نے ستمبر میں پاکستان کو سات بلین ڈالر قرضہ دینے کی حامی بھری تھی جبکہ اس عالمی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی خاطر بھی مارچ میں پاکستان کو 1.3 بلین ڈالر کا قرض دیا تھا۔

سوشل میڈیا

بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے، جن میں ڈان نیوز اور سابق کرکٹر شعیب اختر سمیت دیگر معروف شخصیات کے چینلز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں، جن میں اداکار فواد خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔

کھیل

دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کی باہمی سیریز تو پہلے سے ہی نہیں ہو رہی تھیں لیکن اس تازہ کشیدگی کے بعد بھارت کے اولمپک جیولن میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی حریف ارشد ندیم کو بھارت مدعو کرنے کا اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو رواں ماہ بنگلورو میں ہونے والے اپنے ایونٹ میں مدعو کرنے کا ارادہ بنا رکھا تھا۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے، ''کشمیر حملے کے بعد یہ بالکل خارج از امکان ہے۔‘‘

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس کے چیمپئن ارشد ندیم کو ''نیرج چوپڑا کلاسک‘‘ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جیولن تھروورز کا یہ مقابلہ 24 مئی سے شروع ہونا تھا، جس میں دنیا کے بہترین ایتھلیٹس شامل ہو رہے ہیں۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، بھارت نے اب تک ایک دوسرے کے خلاف کیا اقدامات کیے؟
  • بھارتی ڈیزائنر نے انسٹاگرام سے ماہرہ اور ہانیہ کی تصاویر ہٹا دیں
  • لندن کے کیفے میں پاکستانی صحافیوں کا جھگڑا سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کر دیئے
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کر دیئے
  • ’’اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں‘‘، عروہ حسین کی تنقید کا نشانہ کون؟
  • پاک بھارت کشیدگی: عروہ کا نام لئے بنا ہانیہ عامر پر طنز
  • عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند
  • بھارتی مداحوں کو ہانیہ عامر کی یاد ستانے لگی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باوجود رسائی حاصل کرلی