اسرائیلی سازش ؟ ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا حملہ ناکام بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی انٹیلی جنس ادارے نے ایک ایسے حملے کو ناکام بنادیا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔
ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر میں استنبول ائیرپورٹ پر ہانگ کانگ سے لبنان جانے والے کارگو جہاز سے پیجرز برآمد کیے تھے۔
خفیہ طور پر اسمگل کرنے والے یہ سیکڑوں پیجرز دھماکا خیز مواد سے لیس تھے اور جنھیں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
ترک انٹیلیجنس ادارے نے یہ کامیاب کارروائی ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی تھی۔ اگر یہ پیجرز لبنان چلے جاتے تو مزید تباہی ہوتی۔
یاد رہے کہ یہ کارگو اس وقت پکڑی گئی تھی جب کہ لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال پیجرز یکے بعد دیگرے دھماکوں سے پھٹنے لگے تھے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ پیجرز کس نے آرڈرز کیے تھے تاہم اس کھیپ کے پکڑے جانے سے چند روز قبل ہونے والوں ایسے ہی پیجرز دھماکوں کی ذمہ داری اسرائیل نے قبول کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔
پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔