فوٹو بشکریہ اے ایف پی

بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر 4 حملے کیے۔ 

 مکینوں کے مطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔ 

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد 3 اور دھماکے سنے گئے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کی پہل کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، 5 طیارے، ڈرون اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

مقامی شخص عثمان نے جیو نیوز کو بتایاکہ علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

مظفرآباد کے علاقے شوائی سے نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک زلزلہ سا محسوس ہوا اور وہ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کیے۔

پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور 2 ڈرونز تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑتوڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈے لہرانا شروع کردیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہ بھارت بھارت نے پاک فوج کے بعد فوج کے

پڑھیں:

بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب

---فائل فوٹو

وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے۔ 

بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔

سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر کے اقدامِ جنگ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بزدلانہ حملہ بھونڈی سازش، عام شہریوں کو نشانہ بنایا
  • بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ
  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب
  • بھارتی بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، دو لاپتہ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، آئی ایس پی آر
  • دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، شہباز شریف
  • بھارت نے بزدلانہ حملے میں کتنے پاکستانی شہروں کو نشانہ بنا یا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان