پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند kartarpur WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
نارووال (سب نیوز)پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔
دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری صورتحال کشیدہ، بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، خواجہ آصف لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
زیارت امام حسینؑ عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، ریمدان بارڈر کیلئے ضرور روانہ ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
پنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو زائرین کو زمینی سفر کے متبادل ذرائع کی پیشکش کرتی لیکن انہوں نے اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی، زائرین اور سالاروں کو اربوں روپئے داؤ پر لگادیئے گئے، ہمارا یہ مارچ فقط عشق امام حسینؑ کا مظہر ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے ریمدان بارڈر زائرین اربعین حسینی مارچ کی قیادت کیلئے کراچی پہنچنے پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ زیارت امام حسین علیہ السلام عین عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، زائرین امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ ریمدان بارڈر کیلئے ضرور روانہ ہوں گے، اگر زائرین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی ہم سے بات کرنا چاہتا ہے تو ضرور بات کریں گے، زیارت امام حسین علیہ السلام پر لگائی جانے والی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کسی بھی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، افسوس ہماری ریاست اپنے ٹیکس پیئر شہریوں سے یہ بنیادی حق بھی چھین رہی ہے، امام حسین علیہ السلام کی زیارات سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو زائرین کو زمینی سفر کے متبادل ذرائع کی پیشکش کرتی لیکن انہوں نے اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی، زائرین اور سالاروں کو اربوں روپئے داؤ پر لگادیئے گئے، ہمارا یہ مارچ فقط عشق امام حسینؑ کا مظہر ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔