لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔                                                                                                                                                                                                                 .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کچھ نہیں

پڑھیں:

ہمیں ایسے کیسوں میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے کیسوں میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا
  • پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
  • نااہلی کیس، پشاور ہائیکورٹ کا عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی روکنے کا حکم
  • رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
  • نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ کا عمرایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی روکنے کا حکم
  • بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کیخلاف اداکارہ کی قانونی کارروائی
  • عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے. رانا ثنا اللہ
  • ہمیں ایسے کیسوں میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، رانا ثنا اللہ
  • بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ