خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاک فوج نے بھارتیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ بھارت کو بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد متعدد ہوائی اڈے بھی بند کردیے گئے۔بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) کو تباہ کردیا ساتھ ہی بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بچے نے اپنی ماں کے فون سے 70 ہزار لالی پاپ آرڈر کر دیے!
امریکا میں ایک بچے نے اپنی والدہ کے فون سے ایمازون سے 70 ہزار ڈم ڈم لولی پاپ آرڈر پر منگوا کر 4200 ڈالر خرچ کر دیے۔
امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکزنگٹن کی رہائشی ہولی لے فیورز کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے گھر کے دروازے پر ڈم-ڈم 30 ڈبے دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی۔ ہر ڈبے میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔
ہر ڈبے کی قیمت 130 ڈالر ہے جس سے 30 ڈبوں مجموعی قیمت 4200 ڈالر بنتی ہے۔
ہولی کے بیٹے لیام (جو کہ دوسری جماعت میں پڑھتے ہیں) نے والدہ کے فون سے کھیلتے وقت لالی پاپ کا آرڈر دینے کا اعتراف کیا۔
ایمازون نے ابتدائی طور پر آٹھ ڈبے واپس لینے کی حامی بھری ،بعد ازاں ایمازون نے خاتون سے رابطہ کر کے سارے ڈبے واپس لینے پر اتفاق کر لیا۔