چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025  سب نیوز 
ماسکو : چینی صدر شی جن پھنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، چینی صدر سوویت یونین کی حب الوطنی کی عظیم جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ روسی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حفاظت کے لیے ٹیک آف کیا۔ ہوائی اڈے پر روس کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے ابتدائی خطاب میں  چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی حکومت اور عوام کے لیے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور روس اچھے پڑوسی ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا، سچے دوست  ہیں جو خوشی اور غم میں شریک ہیں اور اچھے شراکت دار ہیں جو باہمی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔
دونوں فریقوں نے بڑے ہمسایہ ممالک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے لیے کامیابی کے ساتھ ایک صحیح راستہ تلاش کیا ہے اور نئے دور میں چین روس اسٹریٹجک تعاون کے جذبے کو جنم دیا ہے۔ چین اور روس کے تعلقات نے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کو زبردست فائدہ پہنچایا ہے بلکہ عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
چین اور روس دوسری عالمی جنگ کی فتح کے نتائج کے دفاع کے لیے مل کر کام کریں گے، تسلط اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کریں گے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں گے اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی نظام حکومت کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ  میں صدر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، عملی تعاون اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرائی سے بات چیت کا منتظر ہوں، تاکہ نئے دور میں چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں مضبوط محرک پیدا کیا جا سکے۔.                
      
				
صدر شی نے کہا کہ میں بہت سے ممالک کے رہنماؤں اور روسی عوام کے ساتھ مل کر ان شہداء کی یاد منانے کے لیے پرامید ہوں جنہوں نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کے لیے بہادری سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر وقت کی مضبوط آواز بنے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پر بھارتی حملے میں استعمال ہونے والا اسرائیلی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟ حرمین کی خدمت جدید خطوط پر، شیخ سدیس کا حج پلان پر سخت نگرانی کا اعلان بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا ایک اور حملہ ناکام بنادیا، ترک اخبار کا دعوی اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے چین اور روس شی جن پھنگ چینی صدر کے ساتھ کریں گے کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں مجموعی تعداد 1372 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت شہر میں متاثرہ 35 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
صحت کے حکام نے بتایا کہ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 229,761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,752 مقدمات درج کیے گئے اور 1,910 مقامات کو سیل کیا گیا۔
اس کے علاوہ، 3,672 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی مد میں 1 کروڑ 13 لاکھ 54 ہزار 7 روپے عائد کیے گئے، تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کے جمع ہونے والے مقامات صاف کریں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈینگی